جہلم میں تحریک انصاف کے جلسے میں ہنگامہ ،کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے برسا دئیے ،تھپڑوں کی بھی بارش‎

  بدھ‬‮ 14 مارچ‬‮ 2018  |  16:31

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج جہلم میں ایک جلسے سے خطاب کیا ،جیسے ہی عمران خان جلسہ کر کے واپس گئے تو رکنیت سازی کیمپ میں کارکنوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر مکوں ،تھپڑوں تک پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں تحریک انصاف کے جہلم میں رکنیت سازیکیمپ پر کارکن آپس میں جھگڑ پڑےاور ایک دوسرے کو مکے مارے، تھپڑ بھی مارے  گئے،اس موقع پر سینئر قیادت نے بچ بچاؤ کرایا،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لڑائی معمولی تلخ کلامی پر شروع ہوئی۔واضح رہے کہ یہ ایسا پہلا

واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جس پر عمران خان ناراضگی کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں