مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے اور مضبوطی کے لئے اقدامات کررہے ہیں،خرم دستگیر

  بدھ‬‮ 14 مارچ‬‮ 2018  |  12:55

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے اور مضبوطی کے لئے اقدامات کررہے ہیں‘ سہیل امان نے اپنے طویل کیریئر کے دوران مادر وطن کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ بدھ کو وزیر دفاع خرم دستگیر سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے الوداعی ملاقاتکی۔ وزیر دفاع نے ایئر چیف کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سہیل امان نے طویل کیریئر کے دوران مادر وطن کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے اور مضبوطی کے لیء اقدامات کررہے ہیں۔

خرم دستگیر نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں سہیل امان کے کردار کی تعریف کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں