عمران خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 رہنماء سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر پھنس گئے، الیکشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردیا

  منگل‬‮ 13 مارچ‬‮ 2018  |  21:37

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 8 رہنماؤں کو سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹرز کی خرید و فروخت کے بیانات پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے 8 سیاسی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جن رہنماؤں کو نوٹسز بھیجے گئے تھے ان میں چیرمین پیٹی آئی عمران خان، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب اور

امیر مقام، عظمی بخاری، پاکستان پیپلزپارٹی کے شہاب الدین، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں تمام رہنماؤں کو 14 مارچ صبح 10 بجے بمع ثبوت حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن پہلی مرتبہ (آج) بدھ کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر سماعت کریگا۔