’’کہیں 25 کروڑ روپیہ پڑا ہوا ہے، کہیں ایک ارب روپیہ پڑا ہوا ہے، کہیں اتنے پلاٹ کے کاغذات پڑے ہیں، ایک نوٹوں کا بنڈل بنایا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ۔۔۔‘‘معروف صحافی کے احدچیمہ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

  منگل‬‮ 13 مارچ‬‮ 2018  |  18:14

اسلام آباد(نیوزڈیسک)’’کہیں 25 کروڑ روپیہ پڑا ہوا ہے، کہیں ایک ارب روپیہ پڑا ہوا ہے، کہیں اتنے پلاٹ کے کاغذات پڑے ہیں، ایک نوٹوں کا بنڈل بنایا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ۔۔۔‘‘معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انکشافات کئے ہیں کہ احد چیمہ نے کہاں کہاں ’’دیہاڑی ‘‘ لگائی انہوں نے کہا کہ اتنے ثبوت مل گئے ہیں کہ وہ کافی ہیں، انہوں نے کہا کہ جب اس کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ای میلز وغیرہ کے ریکارڈ کو چیک کیاگیاتو ان کو اتنے ثبوت مل گئے کہ وہ

کافی ہیں ،انہوں نے ثبوتوں کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں لکھا ہے کہ کہیں 25 کروڑ روپیہ پڑا ہوا ہے، کہیں ایک ارب روپیہ پڑا ہوا ہے، کہیں اتنے پلاٹ کے کاغذات پڑے ہیں، ایک نوٹوں کا بنڈل بنایا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ فلاں کے ہیں،انہوں نے اس موقع پر نام بتانے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شبہ ہے کہ عام آدمی ان کی تکہ بوٹی ہی نہ کردے کہ ان لوگوں نے اتنا کھایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بائیس کروڑ تو کوئی رقم ہی نہیں ہے آپ بات کریں بائیس بلین ڈالر کی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسی ہفتے اس سلسلے میں بڑے بڑے معاملات سامنے آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں