چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب ،افواہوں کا ڈراپ سین،فیصلے کی گھڑی آگئی،صدر مملکت ممنون حسین نے بڑا حکم جاری کردیا

10  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس 12 مارچ کو 10بجے صبح طلب کر لیاہے۔ اجلاس میں نو منتخب سینٹرز حلف اٹھائیں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے 12 مارچ کو ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا ایجنڈا جاری کیا ہے ۔یعقوب خان ناصر بطور پریزائیڈنگ افسر اجلاس کی صدارات کریں گے،نو منتخب سینیٹرز کے حلف کے بعد اجلاس

ملتوی کردیا جائے گا۔اجلاس ملتوی ہونے کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے نامزدگی فارم جمع کرائے جائینگے جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے سینیٹ کا اجلاس دوبارہ شام 4 بجے ہوگا ۔اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگاجس کے بعد سیکریٹ بیلٹ کے ذریعے انتخاب ہوگا۔ جس کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا جائیگا اور نتائج کے اعلان کے بعد اسی دن ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…