’’چیف صاحب ادب سے کہتی ہوں آپ میرے باپ کی طرح ہیں‘‘ ہسپتال کے دورے کے دوران جب چیف جسٹس کے پروٹوکول سے تنگ خاتون نے ان سے شکایت کی تو جسٹس ثاقب نثار کا کیا ردعمل تھا؟

10  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کے پروٹوکول کی وجہ سے میری والدہ اور ہسپتال میں آئے دیگر مریض زچ اور مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، ہسپتال کے دورے کے دوران خاتون کی چیف جسٹس سے شکایت، پروٹوکول پر تنقید، چیف جسٹس نے فوری طور پر سکیورٹی اور پروٹوکول پر مامور اہلکاروں کو منع کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان

جسٹس ثاقب نثار گزشتہ روز ہسپتال کے دورے پر اچانک پہنچے تو اس دوران ان کے پروٹوکول اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے ہسپتال آئے ہوئے مریضوں اور عام افراد کو سائیڈ پر ہٹانے شروع کر دیا۔ اس موقع پر چند قدم کے فاصلے پر موجود چیف جسٹس جب آگے آئے تو اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال آئی ایک خاتون نے چیف جسٹس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف صاحب آپ کے بندے میری مریضہ کو زچ کر رہے ہیں ، انتہائی ادب سے کہتی ہوں آپ میرے باپ کی طرح ہیں ، لیکن آپ کی وجہ اور آپ کے پروٹوکول سے میری والدہ اور باقی مریضوں کو پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔چیف جسٹس نے اس موقع پر اپنے پروٹوکول اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو مریضوں اور ان کےساتھ آئے افراد کو دھکے دینے سے منع کیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس گزشتہ روز سروسز ہسپتال اور پنجاب اسنٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے پر تھے جبکہ اس سے قبل بھی ہسپتالوں کا دورہ کر چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے اس سے قبل کراچی کے ہسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان نے بھائی پھیرو میں ایک میڈیکل کالج کا اچانک دورہ کیا تو اس موقع پر طلبہ نے کالج انتظامیہ کی جانب سے زائد فیسیں لینے پر احتجاج شروع کر دیا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔خاتون اور چیف جسٹس کے درمیان کیا بات ہوئی۔۔ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…