سپین کی جیلوں میں بند 177 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے حکومت اپنا کردار ادا کرے گی ٗوزیر خارجہ خواجہ آصف

9  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بتایا ہے کہ سپین کی جیلوں میں بند 177 پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے گی ٗ سعودی عرب کی جیلوں میں اقامے یا چیک کیش نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی طرف سے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سپین کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد 177 ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس ملک میں بھی پاکستانیوں کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر کمیونٹی ویلفیئر دفاتر کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سپین کی جیلوں میں بند 177 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ یہاں سے منشیات سمگلنگ کی جاتی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس کو چاہیے کہ وہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ سمگلروں کو یہاں ہی گرفتار کیا جاسکے اور وہ بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت 26 سے 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ سعودی عرب کی جیلوں میں اقامے یا چیک کیش نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے سعودی عرب میں بھی کمیونٹی ویلفیئر دفاتر کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…