شیخ رشید ساری زندگی ان عناصر کے ہمنوا رہے ہیں جنہوں نے ملک میں آمریت نواز قوتوں اور کاسہ لیسوں کا ساتھ دیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شیخ رشید کو کھری کھری سنا دیں

9  مارچ‬‮  2018

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز روزنامہ جنگ ، مشرق ، ایکسپریس سمیت مختلف اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا پر شیخ رشید کے اس بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان کی تمام صوبائی اسمبلی بک گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید درحقیقت ساری زندگی ان عناصر کے ہمنوا اور درپردہ رہے ہیں

جنہوں نے ہمیشہ ملک میں آمریت نواز قوتوں اور اُن کے کاسہ لیسوں کا ساتھ دیکر اُن کے مظلوم قوموں اور مظلوم عوام کے حق حکمرانی کو غصب کرکے ہر شعبہ زندگی میں اُن کا بدترین استحصال جاری رکھا ہے جبکہ اس پشتون بلوچ صوبے کے سیاسی اکابرین ، رہنماؤں ، کارکنوں اور غیور عوام نے ملک کے قیام سے پہلے تاریخ میں ہر استعمار کیخلاف آزادی کی جدوجہد جاری رکھ کر انہیں شکست دیا اور ملک کے قیام کے بعد ہر قسم کی آمریت ا ن کے ہمنواؤں اور کاسہ لیسوں کے خلاف قربانیوں سے لبریز تاریخ ساز جدوجہد کی ہے اور ان ہر دو ادوار میں ہمارے شہدا ، زخمیوں ، فراریوں ،قیدیوں ،سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی سالہا سال قید وبند اور اور بدترین صعوبتوں اذیتوں کو برداشت کرنے کی طویل تاریخ اور اپنے وطن اور عوام سے محبت اور عوام کے حق حکمرانی کی جدوجہد کا ہر باب ہمارے ہر نسل کیلئے مشعل راہ ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ، فخر افغا ن باچا خان ، میر یوسف عزیز مگسی ،غوث بخش بزنجو سمیت پشتون بلوچ وطن دوست ، عوام دوست ،جمہوریت پسنداکابرین ، رہنماؤں ،کارکنوں اور ان کے غیور عوام کی وطن دوستی اور جمہوریت پسندی کی ولولہ انگیز جدوجہد قید وبند کی طویل ترین قربانیاں اور ان کے پیروکاروں کے مسلسل پرعزم جمہوری جدوجہد اب بھی تمام ملک کے عوام کی رہنمائی کا باعث ہے اور خان شہید اور فخر افغان باچا خان کی طویل قید وبند کی مثال کسی بھی دوسرے رہنماء کی سارے ایشیاء میں موجود نہیں۔

اور جہاں تک صوبائی اسمبلی کے مخصوص ارکان کی فروخت اور بکنے کا سوال ہے تو اس میں ایسے نام نہاد پارٹیوں اور ان کے ارکان بک گئے جو شیخ رشید کی طرح ہمیشہ ابن الوقت رہے ہیں اور ہر برسراقتدار حکومت کا ساتھ دیکر اپنی ذاتی وگروہی مفادات حاصل کرتے رہے ہیں اوراب مخصوص اداروں کے مخصوص افراد کے کہنے پر خرید وفروخت کے ذریعے نام نہاد عوامی نمائندہ بن کر صوبے کے پشتون بلوچ غریب عوام کو جمہوریت اور ان کے حقوق کے نام پر دھوکہ دینے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے

اور ان نام نہاد عناصر کی سرپرستی میں شیخ رشید جیسے ابن الوقت رہنماؤں اور الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے مخصوص عناصر کی سرپرستی بھی انہیں حاصل ہے جوقابل مذمت ، ناقابل برداشت اورقابل گرفت ہے۔جبکہ پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی کے تاریخی جمہوری اتحادنے موجودہ صوبائی اسمبلی کے دور میں سینٹ کے دونوں ادوار کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے اپنے پارٹی ہی کے ممتاز رہنماؤں اور کارکنوں کو سینٹ کے ارکان کا انتخاب کیا ہے جن کی کارکردگی بھی سارے ملک پر عیاں ہیں۔

بیان میں شیخ رشید کے انتہائی منفی اور شر انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے صوبے کے تمام اقوام وعوام ، اس کے نمائندہ اسمبلی اور ووٹ کی بدترین توہین قرار دیتے ہوئے ان پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیاپر اس پشتون بلوچ صوبے کے تمام اقوام وعوام اور ان کے نمائندوں سے سرعام معافی لیں ورنہ ان کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور صوبے کے مخلص اور اس پشتون بلوچ صوبے کے اصل وارث اور پاک وطن دوست ،عوام دوست منتخب نمائندے اور سیاسی کارکن انہیں کبھی بھی معاف نہیں کرینگے

جنہوں نے ہمارے اکابرین ،شہدا ،تحریکوں ، جدوجہد اور قربانیوں پر بدترین ناقابل برداشت الزام لگایا ہے بیان میں صوبے کے سیاسی جمہوری پارٹیوں ، تنظیموں ، وکلا ، طلباء دانشوروں، تاجر برادری ، ٹرانسپورٹروں اور محنت کشوں سمیت ہر شعبہ زندگی کے تمام تنظیموں اور غیور عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شیخ رشید کے اس شر انگیز بیان اور صوبے کے بکنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں اوربدنامی کا باعث بننے والے ان نام نہاد سیاسی پارٹیوں اور ان کے ارکان کا بھرپور احتساب کرے جو صوبے کے تمام غیور عوام کیلئے خفت کا باعث ہے اور اپنا سیاسی ،وطنی ، ملی فریضہ ادا کرے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…