منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے ارکان کتنے پیسوں میں بکے ؟کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا، نوازشریف کی حمایت میں ریفرنڈم کا اعلان

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کتنے پیسوں میں بکے اس بارے میں واجد ضیاء ہی بتاسکتے ہیں‘سینیٹ انتخابات میں پنجاب اسمبلی سے ووٹر ادھر ادھر ہونے پر پارٹی تحقیقات کریگی‘قوم نواز شریف کی حمایت میں ریفرنڈم کرنے جارہی ہے ‘اتنے بڑے بڑے والیم کیسے اور کہاں لکھے گئے ؟یہ وقت بتائے گا۔ بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دور ان جب صحافی نے سوال کیا

کہ سینیٹ انتخابات کے دوران پنجاب اسمبلی سے آپ کے ووٹر ادھر ادھر ہوئے ہیں اس بارے میں کیا کہیں گے؟۔ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی اپنے لیول پر تحقیقات کریگی ٗ سینیٹ الیکشن میں مجموعی طور پر مسلم لیگ (ن )نے اچھا رزلٹ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں سنا ہے پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ اگلی دفعہ وہ جیت نہیں سکتے اس لیے انہوں نے 4،5سال کا گزارہ کرنے کیلئے کسی اورکو ووٹ دیا، کے پی میں پی ٹی آئی کے لوگوں کواچھا پیکج ملا، کے پی میں ارکان کتنے میں بکے اس بارے میں واجدضیا بہتر بتاسکتے ہیں کیونکہ انہیں ان معاملات میں مہارت ہے۔کیپٹن (ر) صفدر نے سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کومتنازعہ فیصلہ دیا آج تک جتنا کیس چلا اس میں کچھ نہیں ملایہ کوئی چھوٹا موٹا مقدمہ نہیں بلکہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں ٗجمہوری حکومت کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ واجدضیاء ان باتوں کا جواب 2 سال تک نہیں دے سکتے جو انہوں نے رپورٹ میں لکھیں ٗکم ازکم سپریم کورٹ کو اس مقدمے کی سماعت کیلئے ایک سال دینا چاہیے تھا۔ جے آئی ٹی کے 6 ہیروں میں منگی ، مصلی اور تلنگی شامل تھے کانچ کے ہیرے اس قابل بھی نہیں کہ چھٹی کی درخواست لکھ سکیں، واجد ضیاء اتنے قابل ہوتے تو گریڈ 20میں سپرسیڈ نہ ہوجاتے۔ قوم نواز شریف کی حمایت میں ریفرنڈم کرنے جارہی ہے اتنے بڑے بڑے والیم کیسے اور کہاں لکھے گئے یہ وقت بتائے گا۔



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…