چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر پیپلز پارٹی کا ہی بنے گا، ہمیں فوج اور عدلیہ کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ،اعتزاز احسن

7  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے سینئر ر ہنما سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ ہارس ٹریڈنگ کے بغیر پیپلز پارٹی کا ہی بنے گا، ہمیں فوج اور عدلیہ کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے‘پارلیمنٹ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ‘پہلے اپنی کارکردگی اچھی کرنی چاہیے ۔

اگر کوئی بھی فیصلہ شریف برادران کیخلاف آئے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘فیصلہ حق میں آئے تو عدلیہ اچھی اور خلاف آئے تو یہی عدلیہ بری بن جاتی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی اگر کسی کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کوئی بھی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کر دیا کہ چیئرمین سینیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی بنے گااور یہ بغیر ہارس ٹریڈنگ کے بنے گا۔اعتزاز احسن نے شریف برادران کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی فیصلہ ان کے خلاف آئے تو کہتے ہیں ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے۔فیصلہ ان کے حق میں آئے تو عدلیہ اچھی اور اگر ان کے حق میں نہ آئے تو یہی عدلیہ بری بن جاتی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور پہلے اپنی کارکردگی اچھی کرنی چاہیے۔ ہرادارے کواپنی ہی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے دوسرے اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں عدلیہ اور فوج کو مشورے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…