سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان چھپ کر شادی کیوں کرتے ہیں ہلکا سا بھی پتہ ہوتا تو ۔۔عمران خان کی شادیوں پر نعیم بخاری نے ایسا دبنگ بیان دے دیا کہ کپتان بھی ہکا بکا رہ جائینگے

  پیر‬‮ 5 مارچ‬‮ 2018  |  14:03

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی سما نیوز کو انٹرویودیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر شادی کرنے کے بجائے چھپ کر شادی کیوں کرتے ہیں۔ عمران خان کی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ یہ بات نہیں سمجھتے کہ عمران خان 66سال کے ہیں اور ایک تنہا شخص ہیں۔ اگر انہیں شادی کی خواہش ہے تویہ کوئی بری بات نہیں، میں نے تو سنا ہے کہ ایک اچھا مسلمان مرد

وہ ہے جس کی قل اور اپنے چالیسویں تک شادی کی خواہش برقرار رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کھر نے 9مرتبہ شادی کی جب کہ شہباز شریف کی شادیاں بھی غیر متنازعہ رہیں ۔ میں بس حیران ہوں کہ وہ شادی سب کے سامنے کیوں نہیں کرتے ، مجھے اگر ذرا بھی اندازہ ہوتا تو میں عمران خان کو کہتا کہ ہم 20گاڑیاں کرتے ہیں اور بیگم صاحبہ کو لے کر آتے ہیں ، اس میں چھپنے کی کیا بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں