پرائیویٹ سکولوں کو فیسوں میں اضافے، لیٹ فیس چارجز وصولی سے روک دیا گیا

5  مارچ‬‮  2018

کراچی(سی پی پی) سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق سندھ حکومت کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے اسکولوں کو فیسوں میں اضافے اور لیٹ فیس چارجز وصولی سے روک دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں ہوشربا اضافے اور عدم ادائیگی پر لیٹ چارجز کے نام پر پیسے بٹورنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے

نجی اسکولوں کی فیسوں سے متعلق نوٹیفیکشن بھی پیش کیا گیا۔جس میں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق ضابطہ اخلاق مرتب کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران والدین نے موقف اختیار کیا کہ اسکولوں کی انتظامیہ فیس کے واچرز فراہم نہیں کر رہی ہیں جس کے بغیر ہم فیس کیسے جمع کرا سکتے ہیں، ان حیلے بہانوں سے اسکول انتظامیہ لیٹ فیس چارجز وصول کرنا چاہتی ہے جس سے والدین پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے جب کہ کئی اسکول ٹیکسز سے بچنے کے لیے فیس کے واچرز نہیں دیتے اور اپنے ریکارڈ میں کم فیسوں کی وصولی ظاہر کرتے ہیں تاکہ آمدنی کو کم ظاہر کیا جا سکے۔عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد اپنے فیصلے میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں حالیہ اضافے کو غیر قانونی قرار دیا، عدالت نے اسکولوں کو فیسوں میں اضافے اور لیٹ فیس چارجز وصول کرنے سے روک دیا جب کہ اس حوالے سے سندھ حکومت کے نوٹیفیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی پالیسی مرتب کرنے کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…