سینٹ الیکشن میں عمران خان کا ووٹ نہ ڈالنا دھرنے کی ا یک کڑی ہے ، مریم اورنگزیب

4  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی ا ین پی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ہی شخص ‘ ایک ہی خاندان اور ایک ہی جماعت کو مسلسل ٹارگٹ کیا جارہا ہے‘ نواز شریف کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا‘ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بے مثال ہے‘ گزشتہ ساڑھے چار سال میں پاکستان کا تاریخی روڈ میپ بنا‘ پچھلے 66 سال میں اتنے بجلی کے منصوبے نہیں لگے جتنے ان چار سالوں میں لگائے گئے ہیں‘ سینٹ الیکشن میں عمران خان کا ووٹ نہ ڈالنا دھرنے کی ا یک کڑی ہے ۔

مران خان ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن خود ووٹ ڈالنے نہیں آئے‘ مسلم لیگ (ن) نے سینٹ انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ نہیں کی‘ نواز شریف کو پاکستان کی سیاست کا گرو سمجھتی ہوں‘ نواز شریف کا مقصد عوام کے تقدس کو بحال کرانا ہے‘ جو لوگ دعوے کرتے تھے کہ بجلی بنا کر فروخت کریں گے وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی نہیں بنا سکے‘ پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں میڈیا کا کردار اہم رہا ہے۔ اتوار کو مریم اورنگزیب نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات پورے پاکستان کی کامیابی ہے پورے پاکستان کے لئے مبارکباد کا دن ہے یہ کہا جارہا تھا کہ سینٹ کے الیکشن نہیں ہونگے اور حکومت ختم ہوجائے گی۔ نواز شریف کے خلاف ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ ایک ہی شخص ‘ ایک ہی خاندان اور ایک ہی جماعت کو مسلسل ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے موازنہ کریں (ن) لیگ کی کارکردگی بے مثال ہے مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے جوہری پروگرام سمیت کئی پروگرام شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موٹر ویز بنائی۔ گزشتہ ساڑھے چار سال میں پاکستان میں تاریخی روڈ میپ بنا۔ ملک میں دہشت گردی کا بڑا مسئلہ تھا جسے مسلم لیگ (ن) نے ختم کیا پچھلے 66سال میں اتنے بجلی کے منصوبے نہیں لگے جتنے ان چار برسوں میں لگائے گئے۔ ماضی میں ملک میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جو کہ اب ختم کردی گئی ہے۔

چار سالوں میں ریکارڈ ساڑھے گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی۔ سی پیک کا اہم منصوبہ بھی (ن) لیگ نے شروع کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کا بیڑا اٹھایا عمران خان نے سینٹ الیکشن میں اپنے ہی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا۔ عمران خان ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں لیکن ووٹ ڈالنے کے لئے نہیں آئے۔ سینٹ انتخابات میں عمران کا ووٹ نہ ڈالنا دھرنے کی ایک کڑی ہے۔

(ن) لیگ ہر کام قانون اور ضابطے میں رہ کر کرے گی مسلم لیگ (ن) کو دوسروں کی طرح کوئی سیاسی انجینئرنگ کرنے کی ضرورت نہیں جس سیاسی جماعت نے بھی سیاسی انجینئرنگ کی وہ ایک گناہ ہے۔ میڈیا کا ملک میں بہت اہم کردار ہے‘ پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں بھی میڈیا کا اہم کردار رہا ہے۔ پریس کلب واحد جگہ تھی جہاں آپ اپنا اظہار خیال کرسکتے تھے۔

میڈیا میں اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اصل جزیات کے ساتھ رپورٹنگ کرتے ہیں۔ جس طرح جمہوریت کو تقویت ملی تو ادارے اپنا اپنا کام کریں گے۔ سمجھتی ہوں کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست کے گرو ہیں۔ شہباز شریف کی کارکردگی کی مخالفین بھی تعریف کرتے ہیں جو لوگ دعوے کرتے تھے کہ وہ بجلی بنا کر فروخت کریں گے وہ ایک میگا واٹ بجلی بھی نہ بنا سکے۔ شہباز شریف نے توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دیکھیں کارکردگی کے لہاظ سے ہر شعبہ اپنے منہ سے بول رہا ہے۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل شروع کررہے ہیں جہاں پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی۔ کوشش ہے کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ انفراسٹرکچر دیں۔ ووٹ کی طاقت پر شب خون مارا گیا ہے ملک میں 17وزراء اعظم کو مدت پوری کئے بغیر گھر بھیج دیا گیا نواز شریف کا مقصد عوام کے ووٹ کے تقدس کو بحال کرانا ہے نواز شریف کی کارکردگی سے آنے والی نسلیں بھی مستفید ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…