ن لیگ کا کلین سویپ کا خواب دھرے کا دھرا رہ گیا، پنجاب سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور نے اتنے ووٹ لیے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، تعداد جان کر حکمران جماعت بھی ششدر

3  مارچ‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ انتخابات میں پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ 11 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک سیٹ تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے حصے میں آئی اس طرح تحریک انصاف کے ایک سیٹ جیت جانے کی وجہ سے ن لیگ کا کلین سویپ کا خواب ادھورا رہ گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور نے حیران کن طور پر ووٹ بھی 44 لیے ہیں جو کہ ایک اچھی جیت ہے اور چوہدری سرور کے اتنے ووٹ لینے پر مسلم لیگ (ن) بھی حیران ہے ،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں ٹیلی فون پر مبارکباد دی، واضح رہے کہ پنجاب میں سینٹ کی 11 نشستیں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو حاصل ہوئیں اور ایک تحریک انصاف کے چوہدری سرور کے نام ٹھہری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی 6 جنرل نشستوں کے علاوہ ایک اقلیتی نشست، دو خواتین کی نشستوں اور ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں پر بھی کامیاب حاصل کی ہے۔ پنجاب کی ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے۔ پنجاب میں خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی اور نزہت صادق سینیٹر منتخب ہو گئیں، پنجاب سے ن لیگ کے حمایتی کامران مائیکل اقلیتی نشست پر کامیاب ٹھہرے۔ پنجاب سے کامیاب ہونے والے دیگر امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امید وار شاہین بٹ، مصدق ملک، زبیر گل، آصف کرمانی، ہارون اختر اور رانا مقبول شامل ہیں۔ کے پی کے 11 نشستوں کے غیرحتمی نتائج آ چکے ہیں، خیبرپختونخواہ سے خواتین کی ایک نشست پرپی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی، دوسری پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب رہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے اعظم سواتی اور ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار دلاور خان کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ مولانا سمیع الحق کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انھیں صرف 3 ووٹ ملے۔ جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے فیصل جاوید، محمد ایوب، فدا محمد خان، جے یوآئی ف کے طلحہٰ محمود، ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پیر صابرشاہ، جماعت اسلامی کے امیدوارمشاق اور پیپلزپارٹی کے بحرمند تنگی کامیاب ہوئے۔خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے نشست جیت کر اپ سیٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…