ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں روک تھام کیلئے عملی کام نہیں، چوہدری نثار

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں روک تھام کے لئے عملی کام نہیں کررہے، ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے تو اداروں کا کام ہے اسے روکیں ،میں سیاست کر رہا ہوں کرکٹ نہیں کھیل رہا جو آپ فرنٹ اور بیک فٹ کا سوال کررہے ہیں آپ ریکارڈ چیک کریں میں گزشتہ چار سالوں سے اجلاس میں شریک نہیں ہوا،میڈیا میں بعض دفعہ میرے بارے میں غلط خبریں دی جاتی ہیں ۔

میڈیا غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایک بجکر34منٹ پر سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،اس موقع پر مشاہد حسین سید نے چوہدری نثار علی خان کا پرجوش استقبال کیا،سابق وزیر داخلہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے،ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا ہارس ٹریڈنگ کا مجھے تو کوئی ذاتی علم نہیں، ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے سیاستدان صرف باتیں کرتے ہیں روک تھام کے لئے عملی کام نہیں کررہے اگر ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے تو اداروں کا کام ہے۔ شہباز شریف پارٹی صدر بن گئے ہیں تو کیا اب فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے؟ کے سوال پر انہوں نے کہا یہ موقع ایسے سوالات کا نہیں ہے میں سیاست کر رہا ہوں کرکٹ نہیں کھیل رہا جو آپ فرنٹ اور بیک فٹ کا سوال کررہے ہیں ۔ عمران خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی آفر بارے پوچھا کہ آپ کا دوست تو کرکٹر ہے اور اس نے آپ کو پیشکش بھی کی ہے تو انہوں نے کہا کہ عمران خان پرانے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا میں بھی کرکٹر رہا ہوں آج کل نہ وہ اور نہ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم دونوں اکٹھے کرکٹ کھیلتے تھے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ چوہدری صاحب لوگ کچھ سننا چاہتے ہیں جس پر سابق وزیر داخلہ نے کہا لوگ تو اور بھی بہت کچھ سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ سے جب مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں سیاسی سوالوں پر جواب نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بعض دفعہ میرے بارے میں غلط خبریں دی جاتی ہیں، میڈیا غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہونے والے پارٹی اجلاس کے حوالے سے بھی میاں نواز شریف سے منسوب غلط خبریں چلائی گئی تھیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ چوہدری نثار آپ پارلیمانی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ جس پر انہوں نے کہا آپ ریکارڈ چیک کریں میں گزشتہ چار سالوں سے اجلاس میں شریک نہیں ہوا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…