سینٹ الیکشن۔۔ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی دو نمبری رنگے ہاتھوںپکڑی گئی،دھاندلی کیلئے کیا انوکھا طریقہ اختیار کر رکھا تھا، پی ٹی آئی نے عین وقت پر دھاندلی کا سراغ لگا لیا

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ انتخابات میں بھی حکومت پر دھاندلی کا الزام، تحریک انصاف کی بیلٹ باکس کھول کر چیک کئے جانے کی درخواست پریذائیڈنگ افسر نے مستر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے حکومتی اراکان پر سینٹ الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے بیلٹ باکس کھول کر چیک

کرنے کی درخواست کی ہے جسے پریذائیڈنگ افسر نے مستر کر دیا ہے۔ شعیب صدیقی نے الزام عائد کیا کہ حکومتی ارکان بیلٹ باکس میں خالی پرچی ڈال کر بیلٹ پیپر باہر لے کر گئے جو باہر دکھائے جاتے اور بعد میں آنا والا ووٹر پہلے والے کا پر شدہ بیلٹ پیپر بیلٹ باکس میں ڈالتا رہا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک رکن اسمبلی کو جیب سے پرچی نکالتے ہوئے پکڑا اور اس حوالے سے پریذائیڈنگ آفیسر کو تحریر شکایت بھی درج کرائی لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پریزائیڈنگ افسر کو ووٹنگ رکوا کر بیلٹ باکس کھلوانے کی تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بیلٹ باکس میں سے خالی پرچیاں نکلیں تو انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ شعیب صدیقی کی جانب سے معاملہ اٹھائے جانے اور بیلٹ باکس کھول کر چیک کرنے کی درخواست پریذائیڈنگ افسر نے مسترد کردی ہےتاہم دوسری طرف پریذائیڈنگ افسرنے ایوان کے اندر قائم پولنگ بوتھ کے بالکل اوپر لگے سی ٹی وی کیمرے بند کرا دئیےہیں۔ پریذائیڈنگ افسرنے سی سی ٹی وی کیمرے بند کروانے کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سے ووٹ کی رازداری متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لئے سی سی ٹی وی کیمرے بند کروائے۔خیال رہے کہ آج پاکستان میں ایوان بالا سینٹ کے الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے جو کہ شام 4بجے تک جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…