نواز شریف مکھن میں سے بال کی طرح صاف نکل جائینگے احتساب عدالت سے کیا خبر آنیوالی ہے، حامد میر نے چونکا دینے والی خبر دیدی

3  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی 92نیو ز کے پروگرام ’’بریکنگ ویوز وِد مالک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کر دی جائے اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف پر فرد جرم جس قسم کے جج کی طرف سے عائد ہونے جا رہی ہے تو یہ فیصلہ متنازعہ ہو جائے گااور یہ فیصلہ عوام تسلیم نہیں کرینگے

اور عوام میں میاں نواز شریف کو مزید ہمدردی حاصل ہو گی۔ اس موقع پر پروگرام کے میزبان اور اینکر محمد مالک نے ناظرین کو وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کیونکہ احتساب عدالت کوئی مستقل نہیں ہوتی بلکہ یہ تین سالہ مدت رکھتی ہے اور اس کے جج (محمد بشیر)پہلے ہی سے مدت تعیناتی میں اضافہ لے چکے ہیں لہٰذا ایسی صورت میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی میعاد مزید بڑھائی جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو جو نیا جج آئے گا اسے ایک بار پھر اس کیس کا نئے سرے سے مطالعہ اور جائزہ لینا ہو گا جس میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے۔ حامد میر نے اس موقع پر صحافیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اس چیز کو نہ دیکھیں کہ کون مقبول ہے یا کون مقبول نہیں ہے بلکہ اگر کوئی غلطی کرے تو ڈنکے کی چوٹ پر اس پر تنقید کریں ، ریٹنگ کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت ایک بار توسیع کے بعد ختم ہونے جا رہی ہے اور سیاسی و قانونی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا معزز جج کو کیا دوبارہ مدت ملازمت میں توسیع دی جائے گی یا نئے جج آکر مقدمے کو انجام تک پہنچائیں گے۔ نئے جج آنے کی صورت میں کیس میں مزید طوالت کے حوالے سے بھی صحافتی حلقوں میں موضوع زیر بحث ہے اور گزشتہ رات نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز پر حامد میر اور محمد مالک کے ساتھ کاشف عباسی اور عامر متین بھی پروگرام میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…