منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ2020میں حل ،چین نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 2  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے سفیر ژاﺅ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بجلی کی مجموعی طلب 2020تک مکمل کرلیں گے ۔نجی ٹی وی  کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین میں تعاون کی نئی معراج ہے ، راہداری منصوبے کے بعد پاکستان میں بجلی کی پیدا وار بہتر ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ نجی کمپنیاں اور سرمایہ کار سی پیک میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ،6پاور پلانٹس کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں ۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ ہمیں تعاون کے فروغ کے عمل میں ایک دوسرے سے سیکھنا ہے ۔دریں اثنا سی پیک کلچرل کاررواں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کلچر کاررواں کی افتتاحی تقریب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں  ملکوں کے عوامی رابطوں اور دوستی کا بھی ذریعہ ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری سے باہمی اعتماد اور محبت کا رشتہ مزید مضبوط ہورہا ہے۔ژاؤ جنگ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ مل رہا ہے ٗچینی حکومت اور عوامی سی پیک کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔علاوہ ازیں  پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ ژینگ نے قبائلی علاقوں کو 15 اسکول عطیہ کرنے اور صوبہ خیبر پختونخوا کے 200 پروفیشنلز کو چین میں تربیت دینے کا اعلان کردیا۔پشاور میں حکومتی شخصیات، مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت میں چینی سفیر یاؤ ژینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دوستی مضبوط رکھنا چاہتا ہے اور قبائلی علاقہ جات میں تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سی پیک کے

تناظر میں خیبرپختونخوا کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے   کہاکہ خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اور وسطی ایشیا سے رابطہ ہوگا۔پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے حوالے سے یاؤ ژینگ نے از راہ تفنن کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا کابل میں بڑا چرچا سنا ٗ پاکستان آنے کے بعد سے گلیوں اور راستوں میں ڈھونڈ رہا ہوں تاہم یہ نیٹ ورک نظر نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…