احد چیمہ کی گرفتاری،فیصل سبحان کا کردار مزیدمشکوک ہوگیا،شہباز شریف اور مشاہد حسین کا نام استعمال کرکے کیا کچھ کرتارہا؟ ترجمان پنجاب حکومت کا اعتراف، حیرت انگیزانکشافات

27  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کیپٹل انجینئرنگ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کا کردار مشکوک ہے جس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے جعلی خطوط استعمال کرکے جعلی کمپنی بنائی۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصل سبحان نے اعجاز نامی شخص سے ملکر ایک جعلی کمپنی بنائی جس کے لیے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے جعلی خطوط استعمال کیے گئے۔

جب چین نے یہ معاملہ ہمیں بھیجا تو تحقیقات کرنے پر ہمیں پتہ چلا ان کی کوئی کمپنی نہیں۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہم نے چینی سکیورٹیز اینڈ ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) کو ملتان میٹرو کے کنٹریکٹرز کی تمام تفصیل بھیجی تو چین نے ان کی جعلی کمپنی بلیک لسٹ کردی۔ملک احمد خان نے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس سے پہلے بھی الزامات لگاچکے ہیں۔واضح رہے کہ 25فروری کو عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شہباز شریف کی پاناما لیکس اب منظر عام پر آئی ہے اور کیپٹل انجینئرنگ نامی کمپنی کے سربراہ فیصل سبحان نے ملتان میٹرو منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں بھاری کمیشن منتقل گیا۔اس اعتراف کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے اس گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پر ملتان میٹرو پروجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی وجہ بننے والی چینی کمپنی جیانگسو یا بائٹ لمیٹڈ کے فراڈ کا ڈراپ سین ہو گیا تھا اور کمپنی کو چین میں ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس کے مالک کو سخت سزائیں سنائی گئی تھیں۔ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کیپٹل انجینئرنگ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کا کردار مشکوک ہے جس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سینیٹر مشاہد حسین سید کے جعلی خطوط استعمال کرکے جعلی کمپنی بنائی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…