احد چیمہ کی گرفتاری کا مطلب ، پچاس فیصد شہباز شریف کی گرفتاری ہو سکتی ہے ،ڈر ہے احد چیمہ کو مار نہ دیا جائے،اہم سیاسی شخصیت کے چونکادینے والے انکشافات

24  فروری‬‮  2018

لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہاکہ پنجاب میں ایک بیورو کریٹ کی گرفتاری پر ایسے لگ رہا ہے جیسے قیامت برپا ہے،احد چیمہ کی گرفتاری کا مطلب ہے کہ پچاس فیصد شہباز شریف کی گرفتاری ہو سکتی ہے ،شہباز شریف کی گرفتاری پر باقی افسروں کی گرفتاری بھی ممکن ہوگی ،تو ڈر ہے کہ کہیں احد چیمہ کو مار نہ دیا جائے۔ ان خیالا ت کااظہار

انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری منظور نے کہاکہ اگر احد چیمہ کو کچھ ہو گیا ہےتو پھر نیب کو بھی نقصان ہو گا اورشہباز شریف بھی بچ نکلیں گیاس لئے نیب احد چیمہ کی جان کی حفاظت کا انتظام کرے ۔انہوں نے کہاکہ اتفاق گروپ آف آفیسرز نے ہڑتال کی ناکام کوشش کی، ہڑتال بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، اتفاق گروپ آف آفیسر نے اس وقت ہڑتال کیوں نہیں کی جب گریڈ 18 کے آفیسر کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی کیا اس وقت آفیسرزنے ہڑتال کی جب بلوچستان میں سیکرٹری خزانہ کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا،کیا کبھی سندھ میں آفیسر کی گرفتاری پر ہڑتال کی گئی۔یہ آفیسرہڑتال کے مرتکب ہو کر ثابت کرتا ہے کہ یہ کی یہ آفیسر ریاست کے وفادار نہیں رہے بلکہ ایک پارٹی کے ملازم بن گئے ہیں اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان تمام افسران کو آئندہ الیکشن میں کسی اہم عہدے پر تعینات نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حد چیمہ کی گرفتاری سے یہ تاثر ٹوتا ہے کہ شہباز شریف کا این آراو ہو گیا ہے اور وہ آئندہ وزیر اعظم ہو گا۔ا نہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وکلا اس کیس میں پیش ہوں گے اور کرپٹ آفیسر کے خلاف کارروائی کی حمایت کریں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…