احد چیمہ کامعاملہ،تفتیش کے مراحل میں کسی کی تذلیل مناسب نہیں ، نیب اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے ورنہ ۔۔۔!سردار ایاز صادق نے انتباہ کردیا

23  فروری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قصور وار کو پکڑکر اسکے خلاف کارروائی ضرور کی جائے مگر تفتیش کے مراحل میں کسی کی تذلیل مناسب نہیں ، نیب کو اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرنی چاہیے ، اداروں کا آپس میں ٹکراؤ مناسب نہیں کیونکہ ادارے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کریں گے تو مسئلے مسائل برھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 198کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ تفتیش کے مراحل میں کسی کو بکتر بند گاڑیوں میں بٹھانا جس طرح کہ وہ دہشت گرد ہے ایسا سلوک مناسب نہیں ، شاید چیئرمین نیب کو یہ اطلاع نہیں کہ یہاں پر لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے ، نیب کے حوالات کی تصویریں میڈیا میں دینا بھی غیر مناسب ہے ، ابھی تو انویسٹی گیشن کی سٹیج ہے ، جو قصور وارہے اس کو ضرور پکڑیئے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے مگر کسی کی تذلیل نہ کی جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات بھی یہ کہتی ہے کہ لوگوں کی تذلیل نہ کرو جب تک ان کے اوپر جرم ثابت نہ ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ جو سیاستدانوں کے ساتھ سلوک ہو رہا ہے اور جو ابھی بیورو کریٹ کے ساتھ دیکھا ، خاص طور پر احد چیمہ کا ذکر کرنا چاہوں گا وہ ڈی سی او لاہور بھی رہ چکے ہمارا تعلق بھی رہا اور وہ کبھی بھی تفتیش اور احتساب سے پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ،پاکستان کے سیاستدانوں اور بیورو کریسی کو یہ پیغام نہ دیا جائے کہ آپ سب نشانہ ہیں ، اگر یہ ہو گیا تو جو مشرف کے زمانے میں ہوا تھا کہ دفتروں میں کام ہونا بند ہو گئے تھے اور پاکستان بہت پیچھے چلا گیا تھا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں چیئرمین نیب سے اپیل کروں گا کہ یہ تذلیل روکیں ،اس طرح نہ کرائیں ، نیب اپنا کام ضرور کرے مگر وہ طریقہ اختیار کرے جو ایک مہذب طریقہ ہے ، میں امید رکھتا ہوں کہ چیئرمین نیب میری بات پر توجہ دیں گے اور نظر ثانی کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا خیال ہے کہ اداروں کا آپس میں ٹکراؤ مناسب نہیں مگر ہر ایک ادارے کو یہ دیکھنا ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرے اس سے جب بھی تجاوز کریں گے تو مسئلے مسائل برھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…