عمران نے بتایا تھا کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ تحلیل کر دیگی، چیف جسٹس دو بار عمران خان سے مل چکے ہیں، شک کی بنیا دپر قتل کا ملزم تو چھوڑ دیا جاتا ہے مگر شک کی بنیاد پر وزیراعظم فارغ کر دیا جاتا ہے، جاوید ہاشمی کے دھماکہ خیز انکشافات

23  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدلیہ کا وقار مٹی میں ملتا دیکھ رہا ہوں، چیف جسٹس مانتے ہیں وہ ایک دوبار عمران خان سے مل چکے ہیں،یہ شک کی بنیاد پر قتل کاملزم چھوڑ دیتے ہیں لیکن شک کی بنیاد پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں، یہ فیصلے کی جنگ یہیں ختم نہیں ہوگی ، یہ میاں صاحب کو جیل میں ڈالیں گے،میں عدالت کے فیصلے پر تبصرے کا حق رکھتا ہوں،مجھے عمران خان نے بتایا تھا

سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا تھا، جاوید ہاشمی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو، اہم انکشافات کر ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا وقار مٹی میں ملتا دیکھ رہا ہوں،یہ فیصلے کی جنگ یہیں ختم نہیں ہوگی ، یہ میاں صاحب کو جیل میں ڈالیں گے،میں عدالت کے فیصلے پر تبصرے کا حق رکھتا ہوں،مجھے عمران خان نے بتایا تھا سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا تھا،چیف جسٹس مانتے ہیں وہ ایک دوبار عمران خان سے مل چکے ہیں،یہ شک کی بنیاد پر قتل کاملزم چھوڑ دیتے ہیں لیکن شک کی بنیاد پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے اس موقع پر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ بابا رحمتا نہیں زحمتا ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان سے کہتا ہوں تمارا ملک جل رہا ہے،فوجی جرنیلوں نے آئین کے پرخچے اڑا دیئے ہیں،جمہوریت کو سب سے بڑا نقصان اس فیصلے سے ہو ا ہے،ملک میں ٹینک نہ لائے جائیں اس سے نقصان ہو گا کیونکہ جنھوں نے ایک لاکھ چھبیس ہزار ووٹ دیئے ہیں اس کو منہ پر مار دیا ۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چار سال رابطہ نہیں رکھا میں اکیلا جنگ لڑتا رہا،میں نے اپنے آپ کو قربان کر کے مسلم لیگ(ن) کو بچا لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…