عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈے جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے،ن لیگ نے عدلیہ پر سنگین الزامات عائد کردیئے،افسوسناک اعلان

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں، عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈے جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے متعلق کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی پاناما کیس کی ایک کڑی ہے، ن لیگ کا اگلا صدر کون ہو گا؟ فیصلہ نوازشریف اور پارٹی رہنماوں کی مشاورت کے بعد ہوگا، نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور وہ پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ بنیادی حقوق کے خلاف تھا، کمزور فیصلوں کا دفاع کرنے کیلئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں، انتظار ہے لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے؟۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن)کی صدارت سے دوبارہ نااہل کردیا ہے جبکہ آج الیکشن کمیشن نے بھی مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کی جانب سے جاری ہونے والے نئے پارٹی ٹکٹس کو مسترد کرتے ہوئے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کو بطور سیاسی جماعت سینیٹ الیکشن سے باہر نکال دیا ہے تاہم پارٹی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں، عدالت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈے جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے، اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…