خان صاحب لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ پانچ بچوں کی ماں کو طلاق دلوا کر اس سے شادی کر لی، اینکر کامران شاہد کے سوال پر عمران خان نے بشری بی بی کی پہلے شوہر سے طلاق بارے اہم اعلان کر دیا

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خان صاحب لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ پانچ بچوں کی ماں کو طلاق دلوا کر ان سے شادی کی ، اینکر کامران شاہد کا عمران خان سے سوال،بشریٰ بی بی کی طلاق سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے آج تک نہیں دیکھا کہ کوئی شخص کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بسا سکا ہو،عمران خان کا جواب، بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر کو سارے معاملے میں گواہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر کامران شاہد نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا کہ لوگوں کی طرف سے کافی الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ ایک عورت جو پانچ بچوں کی ماں تھی تو آپ نے ان کو طلاق دلوا کر ان سے شادی کی جس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک نہیں دیکھا کہ کوئی شخص کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بسا سکا ہو۔اور میں کسی کا گھر توڑ کر اپنا گھر بسانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔عمران خان نے کہا کہ جو شخص ایسا کام کرتا ہے اس پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ان کے کئی سیاسی مخالفین جن میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اور پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما شوکت بسرا سر فہرست ہیں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا ہے اور 5بچوں کی ماں کو پہلے شوہر سے طلاق دلوا کر اپنا گھر بسا لیا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی جانب سے پہلے بشریٰ بی بی سے شادی کی خبروں کی تردید کی گئی تھی جبکہ شادی کی خبر بریک کرنے والے جنگ اور جیو نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح یکم جنوری کو بشریٰ بی بی کی عدت کے دوران ہی ہو گیا تھا۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی

جانب سے نکاح کا اعلان 17فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد دونوں کے نکاح کی تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…