پرویز مشرف مجھے وزیراعظم بنانا چاہتے تھے مگر ۔۔ شہباز شریف نے برسوں بعد سینے میں دفن راز سے پردہ اٹھا دیا

22  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز مشرف نے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیش کش کی تھی، پیش کش کے جواب میں مشرف کو کہا کہ آپ کی آفر کا شکریہ مگر میں جمہوری نظام کے تحت آفر قبول کروں گا، شہباز شریف نے برسوں بعد سینے دفن راز سے پردہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز پنجاب لینڈ اتھارٹی اور نادرا میں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

برسوں بعد سینے میں دفن راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف نے مجھے وزارت عظمیٰ کی پیش کش کی تھی جس کے جواب میں ، میں نے مشرف کو کہا تھا کہ آپ کی آفر کا شکریہ مگر میں یہ آفر جمہوری نظام کے تحت ہی قبول کر سکتا ہوں۔ شہباز شریف نے اس موقع پر ڈھکے چھپے الفاظ میں فوج اور حکومت کے درمیان تعلقات میں پل کا کردار ادا کرنے کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میر ی کوشش رہی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات خوشگوار رہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 1999میں جب فوج اور حکومت کے درمیان حالات کشیدہ تھے تو اس دوران میں نے پرویز مشرف سے نواز شریف کی میٹنگ کرانے کا کہا تو انہوں نے حامی بھر لی تھی، پرویز مشرف نے مجھے کہا کہ جب میں سری لنکا کے دورے سے واپس آئوں تو اس وقت میٹنگ کروا دینا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف جب آرمی چیف تھے تو وہ سری لنکا کے دورے پر گئے تھے جس پر واپسی کے دوران انہوں نےملک میں مارشل لا لگا دیا تھا اور اپنا طیارہ ہائی جیک کرنے کے الزام میں نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی پیش کش کے جواب میں انہیں کہا تھا کہ آپ عمران خان یا چوہدری نثار کو وزیر اعظم بنا دیں جس پر انہوں نے ان دونوں کو وزیراعظم بنانے سے انکار کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…