گزشتہ 10سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کتنی رقم خرچ ہوئی ؟امریکہ نے وعدہ کتنی رقم کا کیا اوردیا کیا؟ حیرت انگیزانکشافات

21  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 297 ارب روپے سے زائد رقم استعمال ہوئی۔سینیٹ میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے وزارت خزانہ دہشت گردی خلاف جنگ میں خرچ ہونے والی رقم کی تفصیلات سامنے لے آئی۔وزارت خزانہ کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ آپریشن ضرب عضب میں عسکری اداروں کو 152 ارب روپے سے زائد جاری کیے گئے ٗ

ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 67 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ وزارت دفاع کی جانب سے اپنے ماتحت اداروں کو 31 ارب 35 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے امریکا نے 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا جن میں سے 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر وصول کیے جاچکے ہیں۔اس کے علاوہ فاٹا سیکٹریٹ کو بھی نقل مکانی کرنے والوں (آئی ڈی پیز) کی بحالی کیلئے 45 ارب 25 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔وزیر برائے خزانہ رانا افضل نے ایوان کو غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں پر 10 ہزار امریکی ڈالر سے زائد لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔رانا افضل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے نوٹی فکیشن کے مطابق کسی مسافر کو 10 ہزار امریکی ڈالر سے زائد لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ کوئی شخص ایک سال میں 60 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کے حد سے تجاوز نہیں کر سکتا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کرنسی ایکسچینج ڈیلرز کے ذریعے غیر ملکی کرنسی کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔  سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 297 ارب روپے سے زائد رقم استعمال ہوئی۔سینیٹ میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے وزارت خزانہ دہشت گردی خلاف جنگ میں خرچ ہونے والی رقم کی تفصیلات سامنے لے آئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…