بشریٰ بی بی کی عمران خان کے سامنے کی گئی وہ پہلی پیش گوئی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوگئی

20  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کی اپنی پیرنی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ عمران خان اور بشری بی بی سب سے پہلے ایک مرید اور روحانی پیشوا کے طور پر ملے تھے ۔ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جب عمران خان پہلی بار بشریٰ بی بی سے ملے تو انہوں نے ایک پیشگوئی کی تھی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی جس کے بعد عمران خان ان پر

بہت زیادہ یقین کرنے لگ گئے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے ’ڈان نیوز ‘کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان روحانیت کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے قریب ہوئے اور وہ تین برس تک خاموشی سے پاکپتن آتے اور جاتے رہے ،انہوں نے پہلا دورہ 2015 میں کیا جب این اے 154 میں ضمنی انتخاب ہونے والا تھا اور اس وقت بشریٰ بی بی نے پیش گوئی کی کہ جہانگیر ترین یہ انتخاب جیتیں گے جو کہ سچ ثابت ہوئی جس پر عمران خان بہت خوش ہوئے اور وہ تسلسل کے ساتھ دورہ کرنے لگے ۔عائشہ گلالئی کے معاملے پر بھی جب عائشہ گلالئی نے عمران خان پر’’گندے میسجز ‘‘بھیجنےکا الزام عائد کیا تھا اس وقت عمران خان بہت زیادہ پریشان تھے اور مشکل میں آچکے تھے ۔ اس دوران عمران خان نے پاکپتن اپنی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی کے پاس جانے کا فیصلہ کیا اور وہ قومی اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس چھوڑ کر رات کے اندھیرے میں پاکپتن پہنچ گئے، عمران خان کا یہ دورہ خفیہ رکھا گیا۔رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمران خان عموماََ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے رات کو ہی پاکپتن کا سفر کیا کرتے تھے اور وہ پاکپتن دربار پر حاضری کے بعد مانیکا خاندان کے گھر پرقیام کرتے اور اس دوران وہ بشریٰ بی بی سے اپنی مشکلات شیئر کرتے اور وہ ان کو اس حوالے سے روحانی مشورے اور ان کا حل بتایا کرتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…