عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ طوفان کھڑا ہو گیا، رابی پیرزادہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنا دیں

19  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی تیسری شادی جہاں اس وقت ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں خبروں کی زینت بن رہی ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی عمران خان کی تیسری شادی کو لے کر ایک جنگ چل رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد عمران خان اور ان کی روحانی پیشوا اور اب اہلیہ بشریٰ بی بی پر شادی کرنے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں عمران خان کے سپورٹر

اور ووٹر بھی اس کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو تحریک انصاف کے سپورٹرز کو جلانے اور تڑپانے کیلئے عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر جن میں ان کی اہلیہ نکاح کے موقع پر گھونگھٹ اوڑھے ان کے ساتھ صوفے پر براجمان ہیں کو ایڈٹ کر دیا ہے اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی کچھ تصاویر پر پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی کپتان کی حمایت میں خم ٹھونک کر سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے عمران خان کی بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح کی ایڈیٹ شدہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنادی ہیں جو یہ حرکت کر رہے ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ایسی تصاویر پر ہنسنے والوں کو شرم آنی چاہئے، بشریٰ بی بی ایک ماں اور ایک بیٹی بھی ہیں، انہوں نے ایسا کیا کردیا ہے کہ ان کی اس طرح سے تذلیل کی جارہی ہے؟ تم لوگ کیا جانو کہ اللہ کے ہاں وہ کس قدر مقبول ہیں؟ عمر کے کسی بھی حصے میں شادی کرنا سب کا حق ہے، اللہ نے شادی کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں رکھی، ان حرکتوں پر سب کو خدا کو خوف کرنا چاہئے۔خیال رہے کہ عمران خان کی بشری بی بی سے تیسری شادی کی گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے اور ان کے نکاح کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح پر لی گئی ایڈیٹ شدہ تصاویر جو رابی پیرزادہ نے بھی شیئر کی ہیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…