کیس پانامہ پر تھا اور سپریم کورٹ نے اقامہ پر۔۔ عمران خان نے بھی نواز شریف کے موقف کی تائید کر دی ،عدلیہ پر ڈھکے چھپے الفاظ میں پہلی بار تنقید کر دی، انٹرویو میں کیا کچھ کہہ گئے

19  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے بعد عمران خان بھی عدلیہ پر چڑھ دوڑے، کیس پانامہ پر تھا اقامہ پر کمزور فیصلہ دیکر نواز شریف کو فائدہ پہنچایا گیا، عمران خان کی نجی ٹی وی دنیا نیوز کے اینکر معید پیرزادہ کو انٹرویو میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے عمران خان نے بھی عدلیہ پر تنقید کے نشتر چلا دئیے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کےاینکر معید پیرزادہ کو انٹرویو

دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کیس پانامہ پر تھا جبکہ پانامہ کیس پر اقامہ پرکمزور فیصلہ دیا گیا جس کا نواز شریف کو فائدہ پہنچا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان پانامہ کیس فیصلے کو خوش آئند اور کرپشن کے خلاف اہم قدم قرار دیتے رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے پہلی بار پانامہ کیس فیصلے کے بعد عدلیہ پر تنقید سامنے آئی ہے ۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیانئے کی بڑھتی مقبولیت نے عمران خان کو پانامہ کیس فیصلے پر غور کرنے پر مجبور کیا ہے جس کے بعد انہوں نے اس فیصلے کو نواز شریف کی طرح ہی اقامہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کمزور فیصلہ قرار دیا ہے۔ عمران خان کا تفصیلی انٹرویو آج نجی ٹی وی دنیا نیوز پر نشر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی شادی کے بعد آج تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر رکھی ہیں جبکہ ان کا یہ انٹرویو ایک روز قبل کیا گیا تھا۔ عمران خان کل کے روز دوبارہ سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر یں گے۔ اس وقت وہ اپنی دلہن بشریٰ بی بی کے ہمراہ بنی گالہ میں موجود ہیں۔خیال رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے پے درپے جلسوں اور ان جلسوں میں عدلیہ پر تنقید نے سیاسی درجہ حرارت کو بام عروج پر پہنچا دیا ہے جبکہ ان جلسوں کو ن لیگ اپنی عدل تحریک کے ساتھ آئندہ عام انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بھی قرار دے رہی ہے، گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز نے شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے پانامہ فیصلے کو عوامی عدالت سے مسترد ہونے کا کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…