شکاری باپ نے خرگوش سمجھ کر جوان بیٹے کو مارڈالا،افسوسناک واقعہ کیسے پیش آیا،جانئے

18  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں افسوسناک واقعہ ، سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں شکاری باپ کے ہاتھوں خرگوش کے بجائے جوان بیٹا مارا گیا۔ خون میں لت پت لاش دیکھ کر شکاری باپ ہوش و حواس کھو بیٹھا۔نجی ٹی وی کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے ریحان آباد کا دکاندار عرفان اپنے جوان بیٹے رضوان کے ہمراہ جیپ میں شکار کے لئے نکلا تھا۔سرجانی ٹائون میں عبد اللہ موڑ کے قریب جیپ خراب ہونے پر دونوں باپ بیٹا پیدل آگے

بڑھ رہے تھے کہ آگے چلنے والا 16 سالہ رضوان ٹھوکر لگنے سے گرا تو عقب میں آنے والے اس کے باپ عرفان نے جھاڑیوں میں ہونے والی نقل و حرکت کو خرگوش کی موجودگی سمجھ کر شاٹ گن سے فائر کردیا لیکن جب اس نے اپنے بیٹے رضوان کو خون میں لت پت دیکھا تو حواس باختہ ہوگیا ۔زخمی رضوان کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی مگر وہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق  واقعہ اتفاقی ہے ۔میت جیسے ہی  گھرپہنچی تو کہرام مچ گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…