عمران خان کی موجودگی میں پرویز خٹک برس پڑے،پی ٹی آئی قائدین کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیدیا،پارٹی رہنما کیا کررہے ہیں؟ سنگین الزامات عائد

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیدیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پرویزخٹک نے پارٹی قائدین کی کارکردگی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بڑے بڑے جلسے کرتے ہیں لیکن ان جلسوں کو پھر کوئی نہیں سنبھالتا۔ ذرائع

نے بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور وزراء حلقوں میں لوگوں کے مسائل حل نہیں کرتے، حلقوں میں جانے کے بجائے ذاتی مصروفیات میں مشغول رہتے ہیں، عمران خان لوگوں کواکٹھا کرتے ہیں اور پارٹی رہنما لوگوں کو بکھیر دیتے ہیں۔ذرائع تحریک انصاف نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو علاقائی سیاست کے محرکات کا علم ہی نہیں، آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی حکمت عملی کی ازسرنو تشکیل کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سکھانا پڑے گا کہ مقامی سیاست ہوتی کیا ہے؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…