جس تیزی کیساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا وہ قابل تحسین ہے، لیکن شرمناک واقعات میں ملوث ان دوسرے افراد کافیصلہ بھی کیاجائے، تحریک انصاف نے بڑا مطالبہ کردیا

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے زینب قتل کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔اس مقدمے میں قائم کی جانے والی روایت برقرار رہنی چاہیے۔باقی مقدمات کو بھی اسی انداز اور تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے

زینب قتل کیس میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیاجس انداز اور تیزی سے مقدمہ نمٹایا گیا اس پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کا بحیثیت چیف جسٹس اس مقدمے میں کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں زینب کیس میں جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج میں شریک لوگوں پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کو بھی انصاف ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے فیصلے سے معاشرے میں بچوں کے خلاف تشدد اور جرم کے رجحانات پر کاری ضرب لگے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کے بعد سیاسی جماعتیں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کے قابل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معاشرے اور ملک میں بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔  زینب قتل کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ زینب قتل کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔اس مقدمے میں قائم کی جانے والی روایت برقرار رہنی چاہیے۔باقی مقدمات کو بھی اسی انداز اور تیزی سے نمٹایا جانا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے زینب قتل کیس میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیاجس انداز اور تیزی سے مقدمہ نمٹایا گیا اس پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…