پرویز خٹک کی ہوشربا کرپشن کے ثبوت ایم پی اے قربان علی کے ہاتھ لگ گئے ثبوت لیکر جب وہ عمران خان کے پاس پہنچے تو جانتے ہیں اس کیساتھ کیا سلوک ہوا؟

17  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز خٹک کی کرپشن بے نقاب کرنے میں مدد کریں، تمام ثبوت موجود ہیں، آپ ہمارے ساتھ عمران خان کےپاس چلیں، جب ایک ایم پی اےقربان علی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی کرپشن کے ثبوت عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کئے تو دونوں نے ہی ایکشن لینے سے انکار کر دیا، پشاور کا شہری شیخ عمران وائس چیئرمین تحریک انصاف کو

عمران خان سے بات کرنے کیلئے مناتا رہ گیا، دونوں کے درمیان ہونیوالی کال کی آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ میں خٹک حکومت بارے کرپشن کی شکایت آتی رہتی ہیں اور ان دنوں خیبرپختونخواہ میں بلین ٹری سونامی منصوبہ بھی خبروں کی زینت بن رہا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں اس سے قبل صوبائی حکومت کے قائم کردہ احتساب کمیشن نے صوبائی وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی کو کرپشن کیسز میں پکڑا تاہم بعد میں ضیا اللہ آفریدی بھی باہر آگئے اور انہوں نے پرویز خٹک پر کرپشن کے سنگین ترین الزام عائد کر دئیے۔ خیبرپختونخواہ حکومت کے بنائے گئے احتساب کمیشن کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا اور احتساب کمیشن مفلوج ہو کر رہ گیا۔ بلین ٹری سونامی کے ساتھ ساتھ اس وقت پشاور میٹرو منصوبہ بھی خبروں کی زینت بن رہا ہے جس کے تخمینہ 49ارب سے بڑھ کر 60ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور اسی دوران شاہ محمود قریشی اور پشاور کے شہری شیخ عمران کی ایک آڈیو ٹیپ کی ریکارڈنگ لیک ہو کر سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے ایک ایم پی اے قربان علی کے پاس پرویز خٹک کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں اور اس سے وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ بھی کر چکے ہیں مگر عمران خان نے پرویز خٹک کے خلاف کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے انکار کر دیا ہے۔

ایم پی اے قربان علی پرویز خٹک کی کرپشن پر ایکشن کیلئے سرگرم ہیں اور ان کے ایک دوست شیخ عمران بھی ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کرپشن کو طشت ازبام کرنا چاہتے ہیں۔ شیخ عمران کی اس حوالے سے کال پر وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونیوالی گفتگو کی آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی جس میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ شیخ عمران ایم پی اے قربان علی

کے ہمراہ شاہ محمود قریشی کو پرویز خٹک کی کرپشن کے ثبوت لے کر عمران خان کے پاس جانے کیلئے انہیں مناتے رہے مگر انہوں نے شیخ عمران کو صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں خیبرپختونخواہ کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا آپ اس حوالے سے جہانگیر ترین سے رابطہ کریں۔ شیخ عمران نے اس دوران شاہ محمود قریشی کو کہا کہ آپ سندھ میں تو زرداری کی کرپشن کے

خلاف باتیں کرتے رہتے ہیں مگر خیبرپختونخواہ میںہونیوالی کرپشن میں آپ بات بھی نہیں کرتے ۔ اس موقع پر شیخ عمران نے شاہ محمود قریشی کو کہا کہ ایم پی اے قربان علی پرویز خٹک کی کرپشن کے ثبوت لے کر عمران خان کے پاس بھی گیا تھا مگر عمران خان نے بات سننے سے ہی انکار کر دیا تھا اس لئے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ یہ ثبوت لے کر عمران خان کے پاس چلیں

کیونکہ وہ ہماری بات نہیں سن رہے۔ شیخ عمران کی لاکھ کوششوں کے باوجود شاہ محمود قریشی نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا اور شیخ عمران اور ایم پی اے قربان کو جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے کا کہا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگوں کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتیں موجود ہیں ، احتساب کمیشن اور نیب موجود ہے آپ وہاں جائیں۔ شیخ عمران نے جب دیکھا کہ شاہ محمود قریشی کرپشن

کے معاملے پر ان کےساتھ ہیں چلیں گے تو بادل نخواستہ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے جہانگیر ترین کا نمبر مانگا جس پر شاہ محمود قریشی شیخ عمران کو جہانگیر ترین کا نمبر دینے پر رضا مند ہو گئے۔ کال کے دوران دونوں کے درمیان کیا بات ہوئی۔۔!سماعت فرمائیں۔۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…