عائشہ گلالئی سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور (ن) لیگ نے بندوق اپنے پاؤں پر چلا دی ،تحریک انصاف نے بھی کھری کھری سنادیں

16  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خواتین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی ہے اور پانامہ فیصلہ آنے کے بعد حکمراں جماعت نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گلالئی سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور (ن) لیگ نے بندوق اپنے پاؤں پر چلا دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے کے لئے حکمراں جماعت نے سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میرے نزدیک اداروں کے خلاف بات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور وقت آنے پر ٹکٹ دینے والے کا نام بھی بتا دوں گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں لیکن نواز شریف چیئرمین تحریک انصاف سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پورے ملک کا اسکریپ اکٹھا کر کے فیکٹری بنائی اور دولت سمیٹی جبکہ مریم نواز کو مانسہرہ جانے کے لئے ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے، کیا یہ ہوتی ہے عوامی سیاست۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خواتین کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی ہے اور پانامہ فیصلہ آنے کے بعد حکمراں جماعت نے عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) نے عائشہ گلالئی سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور (ن) لیگ نے بندوق اپنے پاؤں پر چلا دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف عمران خان کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…