7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ڈاکٹروں نے زیادتی کے بعد جلانے کی کوشش کی تصدیق کردی،لرزہ خیز انکشافات

  منگل‬‮ 13 فروری‬‮ 2018  |  21:34

ٹنڈو محمد خان (این این آئی)ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا۔پولیس کے مطابق گوٹھ سومار ماچھی کی رہائشی متاثرہ بچی کا 20 فیصد جسم جھلس گیا ہے جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔سول سرجن ڈاکٹر امیر علی چنہ نے کہا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے ٗپولیس سرجن نے کہا کہ بچی کو زیادتی کے بعدجلانے کی کوشش کی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ والد نے روزگار پر جانے سے قبل بچی کو موسیٰ نامی پڑوسی کے گھر چھوڑا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی

جی جاوید عالم نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مبینہ زیادتی کے واقعہ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدراباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں