لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کی حیرت انگیز وجوہات سامنے آگئیں ،پارٹی کے اہم عہدیدار کیا کرتے رہے؟عمران خان کو رپورٹ میں انکشافات

  منگل‬‮ 13 فروری‬‮ 2018  |  21:29

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لودھراں کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی شکست کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پارٹی کے ذمہ داران اپنے اپنے پوائنٹس پرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ،ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کی بجائے ذمہ داران نمود و نمائش میں لگے رہے جبکہ دوسرے شہروں سے آنے والی لیڈر شپ میڈیا کوریج تک محدود رہی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ضمنی انتخاب میں شکست پر ذمہ داران

سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں