لودھراں کے عوام نے نوازشریف کے نعرہ “ووٹ کوعزت دو”کو اپنے سینے سے لگا لیا، خواجہ محمد آصف

  منگل‬‮ 13 فروری‬‮ 2018  |  11:22

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ لودھراں کی عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ"ووٹ کوعزت دو" کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میںلودھراں ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی فتح پر اپنے ردعمل میں وزیر خارجہ نے اردوزبان میں'' ووٹ کوعزت دو ''کا نعرہ درج کرتے ہوئے کہاہے کہ آج لودھراں کے عوام نے ن لیگ کے امیدوار کو کامیاب کراکے نوازشریف کے اس نعرہ "ووٹ کوعزت دو" کو اپنے سینے سے لگا لیاہے۔ خواجہ آصف


نے کہاکہ پارلیمنٹ کو گالی دینا ووٹر کو گالی دینے کے مترادف ہے

موضوعات:

loading...