’’ایم کیو ایم پھڈے میں الطاف حسین کی انٹری‘‘ فاروق ستار کی ایک بار پھر پٹائی،بہادر آباد کیوں نہیں جاتے،اندر کی کہانی سامنے آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

12  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول الطاف حسین کا ایم کیو ایم پر تھا اور اب بھی ہے ،ایم کیو ایم پاکستان میں ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو الطاف حسین کو رپورٹ کر تے ہیں، فاروق ستار کی الطاف حسین کی موجودگی میں پٹائی کروائی گئی اور اب بھی ان کی پٹائی کروائی گئی ہے،فاروق ستار اس ڈر سے بہادر آباد یا کہیں اور نہیں جا رہے کہ ان سے زبردستی کہیں دستخط نہ کروا لئے جائیں یا

انہیں مزید پیٹا نہ جائے، معروف صحافی صابر شاکر کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر الطاف حسین کا ابھی تک کنٹرول قائم ہے ، الطاف حسین کو اس کی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ ابھی تک دی جاتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان میں ابھی بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو الطاف حسین کو رپورٹ کر تے ہیں۔ انہوں نےاپنے دعویٰ کہ الطاف حسین کا ایم کیو ایم پر کنٹرول اب بھی ہے کے ثبوت کے طورپر کہا کہ فاروق ستار کے ساتھ سب کچھ بالکل اسی طرز پر کیا گیا جو بانی ایم کیو ایم کی موجودگی میں ہوتا تھا۔ فاروق ستار کی الطاف حسین کی موجودگی میں پٹائی کروائی گئی اور اب بھی ان کی پٹائی کروائی گئی ہے۔فاروق ستار اس ڈر سے بہادر آباد یا کہیں اور نہیں جا رہے کہ ان سے زبردستی کہیں دستخط نہ کروا لئے جائیں یا انہیں مزید پیٹا نہ جائے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے اور فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی مخالفت کرتے ہوئے سینٹ کے ٹکٹ رابطہ کمیٹی کے نامزد کردہ افرادکو دئیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز کئی دنوں کی کیشدگی کے بعد رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان

کی کنوینر شپ سے سبکدوش کردیا تھا جس کے جواب میں فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں انٹراپارٹی انتخابات کی کال دیدی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…