شاہد خاقان عباسی الیکٹریکل انجینئر سے پاکستان کے امیر ترین وزیراعظم کیسے بنے؟ خاتون اول کیساتھ صرف ایک بار سینما میں فلم دیکھی وہ فلم کونسی تھی،کتنی سادہ زندگی بسر کرتے ہیں ؟جان کر آپ بھی ان پر فخر کرینگے

9  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کی خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اور پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نہایت ٹھنڈے مزاج کے شخص ہیں۔ خاتون اول نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی خود نمائی کے شوقین نہیں اور نہایت سادہ زندگی بسر کرتے ہیں۔ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے ۔ ان کی شادی بھی

مری میں نہایت سادگی سے ہوئی حالانکہ اس وقت ان کے سسر وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز تھے مگر وہ بھی سادگی پسند شخصیت تھے۔ شادی کے بعد شاہد خاقان عباسی جو کہ الیکٹریکل انجینئر تھے ایک پروجیکٹ پر کام کے سلسلے میں سعودی عرب چلے گئے اور ان کے ساتھ میں بھی گئی اور ہم دونوں میاں بیوی سعودی عرب میں نہایت خوش و خرم زندگی بسر کررہے تھے کہ پاکستان کے تاریخ کے اندوہناک واقعہ اوجڑی کیمپ سانحہ نے جہاں پوری قوم کو متاثر کیا وہاں ان کی بھی زندگی بدل کر رکھی دی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے والد خاقان عباسی ایک میزائل کا ٹکڑا لگنے سے جام شہادت نوش کر گئے اور اس سانحہ میں شاہد خاقان عباسی کے بڑے بھائی بھی شدید زخمی ہو گئے ۔ ان کے دماغ کو بہت اندرونی چوٹیں آئیں اور وہ جسمانی و ذہنی معذوری کا شکار ہو گئے ۔ اس حالت میں انہوں نے 14سال زندگی گزاری اور بعد ازاں وفات پا گئے۔ خاقان عباسی مرحوم اپنے بڑے بیٹے کو سیاست میں اپنا جانشین بنانا چاہتے تھے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ سعودی عرب سے واپسی کے بعد خاندانی ذمہ داریوں کے ساتھ والد کی چھوڑی ہوئی سیاست کا ورثہ بھی شاہد خاقان عباسی کو ملا اور انہوں نے اس کو احسن طریقے سے نبھانے اور قوم کی خدمت کا عزم جو انہیں ان کے والد سے ورثے میں ملا تھا پورا کرنے کا ارادہ کر لیا۔خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ شاہد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی

سیاحت کے بہت شوقین ہیں تاہم وہ شاپنگ سے کتراتے اور گریز کرتے ہیں۔ انہیں گوشت چاہے وہ مرغی ہو یا مٹن اور بیف بالکل بھی پسند نہیں وہ زیادہ تر سبزیاں اور دالیں پسند کرتے ہیں، انہیں بھنڈی بہت زیادہ پسند ہے۔ شاہد خاقان عباسی کبھی بھی لائم لائٹ کے شوقین نہیں رہے اور نہ ہی صف اول میں شامل ہو کر خود کو نمایاں کرنے کا شوق انہیں ہے، وہ سادہ اور عاجزی کی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ڈاکٹر ثمینہ شاہد کا کہنا تھا کہ وہ خود تو ہلکی پھلکی موسیقی سن لیتی ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی کو غزلیں پسند ہیں اور ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں مہدی حسن اور منی بیگم شامل ہیں۔ ڈاکٹر ثمینہ شاہد نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ انہوں نے مختلف ممالک کی سیاحت کی ہے ، شاہد خاقان عباسی کی عادت ہے کہ وہ کسی بھی ملک اور علاقے کی سیاحت سے متعلق اس جگہ کی معلومات اکھٹی کرتے ہیں

اور اس کے بعد اس ملک اور علاقے کو ایکسپلور کرتے ہیں۔ ثمینہ شاہد نے بتایا کہ انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ صرف ایک فلم سینما میں آج تک اکٹھی دیکھی اور وہ ٹائی ٹینک فلم تھی جو آج سے 20برس قبل اسی وقت ریلیز ہوئی تھی، انہوں نے ٹائی ٹینک سنگا پور کے ایک سینما میں دیکھی تھی۔ ڈاکٹر ثمینہ شاہد نے بتایا کہ ان کے تین بیٹے ہیں جن میں سے دو بیٹے امریکہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل

کر کے پاکستان واپس آچکے ہیں جن میں سے ایک بیٹا اسلام آباد میں اپنا کاروبار کر رہا ہے جبکہ ایک بیٹا جاب کرتا ہے جبکہ تیسرا بیٹا امریکہ میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں جاب کر رہا ہے جو کہ بہت جلد پاکستان آنیوالا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جانشینی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے خاتون اول کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچوں کی ہمیشہ

سے سیاست میں آنے کے حوالے سے حوصلہ شکنی کی تاہم اب ان کے خیالات بدل چکے ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے بعد ان کے بچے پاکستان کی خدمت کریں چاہے وہ کسی بھی شعبے میں ہوں مگر سیاست میں وہ زیادہ بہتر طریقے سے ملک کی خدمت کر سکتے ہیں کیونکہ سیاست کو پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اپنے دونوں بڑے بیٹوں کی تو سیاست

میں آنے کے حوالے سے نفی کی تاہم چھوٹے بیٹے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے چھوٹے بیٹے نے پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل افیئرز میں گریجویشن کی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ اسے سیاست کا شوق بھی ہے لہٰذا اگر ہمارے بچوں میں سے کوئی سیاست میں آیا تو وہ چھوٹا بیٹا ہی ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…