وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا

7  فروری‬‮  2018

لاہور(پ ر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔ہسپتال کے منصوبے پر تقریباً 411 ملین روپے لاگت آئی ہے۔وزیر اعلی کا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ۔ مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی۔ہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معیاری علاج معالجے کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے

وسائل دیئے گئے ہیں۔ملتان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرے گا۔صحت کی سہولتوں کی بہتری میرا مشن ہے ۔ اس مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔دریں اثنا وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا۔منصوبے کے تحت چلڈرن ہسپتال میں 150 بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اس منصوبے پر تقریباً 2 ارب روپے لاگت آئی ہے۔وزیر اعلی کا چلڈرن ہسپتال ملتان کے مختلف شعبوں کا دورہکیااور ہسپتال میں زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔بچے ہمارے آنگن کے پھول ہیں ،اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  چلڈرن ہسپتال میں 150 بستروں کے اضافے سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے بچوں کے علاج معالجے کے لئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ملتان کے چلڈرن ہسپتال میں لاہور کے چلڈرن ہسپتال جیسی طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔بچوں کے علاج معالجے کے لئے جدید ترین مشینری اور آلات نصب کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہم نے وسائل کو اپنے پاؤں کی زنجیر نہیں بننے دیا۔ وسائل دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے نچھاور کئے ہیں، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اس کے بعد وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نشترہسپتال ملتان پہنچ گئے۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے نشتر ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلی نے برن یونٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ ۔کیا وزیر اعلی نے برن یونٹ نشتر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ برن یونٹ کے قیام سے مریضوں کو علاج معالجے کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں میسر آئیں گی۔ برن یونٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے پورا کیا ہے۔پنجاب حکومت بڑے شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ قائم کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…