خیبرپختونخواہ پولیس میں سیاسی مداخلت نہ ہونے کے بلند و بانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی، عاصمہ رانی قتل کیس میں چیف جسٹس نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی عہدیدار کو عدالت طلب کر لیا

6  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عاصمہ رانی قتل کیس میں سیکرٹری داخلہ اور ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری سپریم کورٹ طلب،ملزم کے چچا پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کو بھی چیف جسٹس نےطلب کر لیا، فواد چوہدری کے پی پولیس کی بہت حمایت کرتے ہیں، اپنی چیز اچھی اور دوسروں کی بری، چیف جسٹس کے ریمارکس نے خیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی کو پول کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق عاصمہ رانی قتل کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخواہ حکومت کی بے جا حمایت اور طرفداری پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کو طلب کر لیا ہے۔عدالت نے عاصمہ رانی کو قتل کر کے سعودی عرب فرار ہونے والے ملزم مجاہد آفریدی کے چچا اور تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کو بھی طلب کر لیا ہے۔ عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی چیز اچھی اور دوسروں کی بری، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے پی پولیس کی بڑی حمایت کرتے ہیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کے رہنمائوں کی جانب سے خیبرپختونخواہ پولیس بارے بلندو بانگ دعوئوں کی قلعی کھل کر سامنے آچکی ہے اور عاصمہ رانی کیس میں پولیس کے کردار پر کئی سوال بھی کھڑے ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور رہنما خیبرپختونخواہ پولیس میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتے نظر آتے تھے مگر عاصمہ رانی قتل کیس میں تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے ملزم بھتیجے مجاہد آفریدی کے ملک سے فرار نے ان دعوئوں کے من گھڑت ہونے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔واضح رہے کہ کوہاٹ میں میڈیکل کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کو کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کے بھتیجے مجاہد آفریدی نے شادی سے انکار پر دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے پولیس نے قاتل کو فوری گرفتار نہیں کیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ خیبرپختونخواہ پولیس کا کردار سامنے آنے پر تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے تنقید کے جواب میں پولیس کی بے جا حمایت اور پنجاب پولیس پر تنقید شروع کر دی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…