اہم سرکاری ادارے کے سربراہ کو صرف دو سالہ ملازمت کے اندر27کروڑ روپے تنخواہ و مراعات دے دی گئیں،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

2  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین عطاالحق قاسمی کو مبینہ طور پر ان کی 2 سالہ ملازمت کو دور میں تنخواہ اور مراعات کی مد میں 27 کروڑ روپے دئیے جانے کا جواب جاننے کیلئے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو

طلب کرلیا جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا کو بھی سمن جاری کیے گئے ۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پی ٹی وی میں کام کرنے والے پروڈیوسر کی جانب سے 2006 میں دائر کی جانے والی پٹیشن پر سماعت کی۔پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ریاستی میڈیا پی ٹی وی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کی غیر موجودگی سے ادارے کے کام پر ایک منفی اثر پڑا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عطاء الحق قاسمی کو دو سال کے اندر 27 کروڑ روپے تنخواہ و مراعات کس قانون کے تحت دی گئیں؟انہوں نے کہاکہ اگر سابق وزیراعظم نے غلط تعیناتی کی ہے تو یہ رقم ان سے ہی وصول کی جائے گی اور اگر یہ ثابت ہوگیا کہ عطاء الحق قاسمی نے تنخواہ اور مراعات غلط حاصل کی تو انہیں یہ رقم واپس کرنا ہوگی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی  سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو طلب کرلیا جبکہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات صبا محسن رضا کو بھی سمن جاری کیے گئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…