پاکستانیوں کی دلی مراد پوری ، سعودی عرب نے پاکستان سے بڑا وعدہ کر لیا

2  فروری‬‮  2018

جدہ (این این آئی ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امسال پاکستانی عازمین حج کی تعداد ایک لاکھ79 ہزار 210 ہوگی ، سعودی وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح سے ملاقات مفید رہی ہے جس میں دوطرفہ حج معاہدے پر دستخط بھی کئے ،غیرملکی خبررساں ادارے سے

بات چیت میں انہوں نے کہاکہپاکستان میں حالیہ مردم شماری کے مطابق حج کوٹے کو بڑھا کر 2لاکھ 10 ہزار کر دیا جائے جس پر سعودی وزیر حج نے یقین دلایا کہ درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا ۔سعودی وزیر حج سے ملاقات کے حوالے سے سردار محمد یوسف کا کہنا تھاکہ پاکستانی عازمین حج کے حوالے سے درخواست کی ہے کہ امسال تمام عازمین کو ریلوے سہولت فراہم کی جائے اگرتمام عازمین کو 2 طرفہ ریلوے سروس کی فراہمی ممکن نہ ہو تو کم ازکم یک طرفہ سہولت ضرور فراہم کی جائے جس پر سعودی وزیر حج نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ سعودی وزیر حج کو تجویز پیش کی کہ پاکستان میں تمام عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق ہونے کی صورت میں مملکت آمد پر انہیں بائیو میٹرک سے استثنی دیا جائے تاکہ امیگریشن میں وقت کی بچت ہو اور عازمین جلد از جلد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوسکیں ۔ وزیر مذہبی امور نے حج 2017 کے حوالے سے سعودی عرب کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بہترین انتظامات تھے جس سے عازمین کو کافی سہولت ہو ئی ۔ پاکستانی وفد نے حج 2018 سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دیدی ۔ سعودی وزارت حج کے اہلکاروں نے آئندہ حج انتظامات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…