کوہاٹ طالبہ قتل کیس، تحریک انصاف کے عہدیدار کا بھتیجا قتل میں ملوث ، اہل خانہ کو دھمکیاں دیتا رہا، زینب قتل پر پوائنٹ سکورنگ کرنیوالے عمران خان اب خاموش کیوں؟

2  فروری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں زینب اور دیگر بچیوں کے قتل کے واقعات نے پوری قوم کا ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا، مردان اور کوہاٹ میں ننھی اسما اور طالبہ عاصمہ رانی کے قتل پر بھی اتنے ہی دکھی ہیں، ایک سیاسی جماعت قصور کے واقعہ پر پوائنٹ سکورنگ کرتی رہی ، تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدر کا بھتیجا کوہاٹ کی طالبہ عاصمہ رانی اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں

دیتا رہا، اس جماعت کے سربراہ کو شرم آنی چاہئے کہ بجائے اپنی جماعت کے عہدیدار کے خلاف کوئی ایکشن لیتا اس نے خاموشی اختیار کئے رکھی، زینب قتل میں ڈی این اے کے علاوہ بھی کئی شواہد ہمارے پاس موجود ہیں، سیریل کلر عمران نے ہر واردات سے متعلق تفصیل سے بیان دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دورا کیا۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قصور میں زینب اور دیگر بچیوں کے قتل کے واقعات نے پوری قوم کا ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہمیں قصور کے واقعات کے علاوہ مردان اور کوہاٹ میں ننھی اسما اور میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے واقعات پر بھی اتنا ہی دکھ ہے۔ تحریک انصاف نے قصور واقعات پر پوائنٹ سکورنگ کی جبکہ اپنے صوبے میں ہوئے واقعات پر عمران خان خاموش رہے۔ کوہاٹ میں قتل کی جانے والے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کا قاتل تحریک انصاف کے ضلعی صدر کا بھتیجا تھا اور عاصمہ رانی کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیتا رہا ۔ عمران خان بجائے اس پر کوئی ایکشن لینے کے خاموش رہے۔ رانا اثنا اللہ کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس میں ڈی این اے کے علاوہ بھی قاتل کے حوالے سے کئی شواہد ہمارے پاس موجود ہیں۔ زینب اور دیگر بچیوں کے سیریل کلر عمران نے ہر واردات سے متعلق تفصیل سے بیان دیا ہے۔ زینب کے قتل کے بعد عمران نہ صرف پولیس کو چکمہ دینے کی

کوشش کرتا رہا ہے بلکہ یہ زینب کے نماز جنازہ کے بعد قصور میں پھوٹ پڑنے والے ہنگاموں میں بھی پولیس پر حملوں میں ملوث ہے جس کا اس نے اعتراف کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…