’’مجھے چیف جسٹس نے یہ حکم لکھ کر دیا ہے کہ ۔۔‘‘ شاہد مسعود جے آئی ٹی میں کیوں پیش نہیں ہوئے خاتون صحافی کو ایسی بات کہہ دی کہ پنجاب حکومت بھی حیران رہ گئی

27  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )زینب قتل کیس میں گرفتار عمران کے بینک اکائونٹس اور غیر ملکی گروہ سے تعلق کی غلط خبر دینے کا معاملہ، خاتون صحافی کے رابطہ کرنے اور جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کی وجہ دریافت کرنے پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابقزینب قتل کیس میں گرفتار عمران کے بینک اکائونٹس اور غیر ملکی گروہ

سے تعلق کی غلط خبر دینے کا معاملہ دن بدن ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو چیف جسٹس نے ان کی خبر کے بعد عدالت میں طلب کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر ایک چٹ پر چیف جسٹس کو وفاقی وزیر کا نام لکھ کر دیا تھا۔ جب اس معاملے پر نجی ٹی وی آج نیوز کی خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے ان سے رابطہ کیا اور ان سے پوچھا کہ آپ جے آئی ٹی کے سامنے کیوں پیش نہیں ہوئے تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ انہیں چیف جسٹس نے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ غریدہ فاروقی نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے ہونیوالی بات چیت سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ جب میں نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے چیف جسٹس کے حکم کی بابت دریافت کیا کہ وہ حکم زبانی تھا یا تحریری تو شاہد مسعود کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ نے تحریری حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب اور قصور کی دیگر بچیوں کا قاتل انٹرنیشنل پیڈو فیلیا مافیا کا پاکستان میں کارندہ ہے اور اس کے پاکستان کے بینکوں میں 40اکائونٹس موجود ہیں جن میں 16لاکھ یورو کی ٹرانزکشن ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کے بعد پنجاب حکومت نے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو طلب کر رکھا تھا جہاں وہ پیش نہیں ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…