ناراضگی ختم، شہباز شریف نے پیر آف سیال شریف کو منا لیا ختم نبوت معاملے پر احتجاج کی کال ختم۔۔اہم اعلان کر دیا گیا

25  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سیال شریف آمد، پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات، پیر آف سیال نے احتجاج کی کال منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج سجادہ نشین سیال شریف سے ملاقات کیلئے سیال شریف پہنچے جہاں انہوں نے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا لازمی جزو، قادیانی خارج اسلام ہیں اور آئین پاکستان میں اس کی واضح تشریح کی جا چکی ہے۔ ختم نبوت معاملے پر پیر آف سیال شریف سے ملاقات میں ان کے تحفظات دور کئے جس پر انہوں نے احتجاج کے حوالے سے دی گئی کال منسوخ کر دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پُر امن سیرت النبی ﷺ اور ختم نبوتﷺ کانفرنسز ہوں گی ۔ ہر مسلمان انفرادی اور اجتماعی طور پر حصہ لینا چاہے تو ان کانفرنسز میں حصہ لے سکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ختم نبوتﷺ کانفرنس سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان معاملات پر پیر صاحب سے گفتگو کرے گی اور ان معاملات کو دیکھے گی ۔ جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے ختم نبوت ﷺ فارم میں تبدیلی کے بعد معاملہ سامنے آنے پر ایک نجی ٹی وی پر ایک بیان دیا تھا جس پر مذہبی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا سے تجدید دین کا مطالبہ کیا تھا جبکہ شہباز شریف سے فوری طور پر رانا ثنا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سجادہ نشین پیر حمید الدین سیالوی نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کے خلاف تحریک چلا رکھی تھی جس میں انہوں نے شہباز شریف اور رانا ثنا سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رکھا تھا۔جس پر عملدرآمد نہ ہونے پر انہوں نے احتجاج کی کال دیدی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…