رانا ثنا کیوں خاموش رہنے کا کہتے رہے،شہباز شریف نے مائیک کیوں بند کیا؟زینب کے والد ایسا کیا کہنا چاہتے تھے کہ جس سے پنجاب حکومت خوفزدہ تھی، سب کچھ سامنے آگیا

25  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران زینب کے والد کا مائیک کیوں بند کیا،رانا ثنا کیوں خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے؟وجہ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے شہباز شریف کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران زینب کے والد کا مائیک بند کرنے اور رانا ثنا کی

جانب سے انہیں خاموش رہنے کی تلقین کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ زینب کے والد کے کچھ مطالبات تھے جو کہ وہ وہاں پریس کانفرنس کے دوران کرنا چاہتے تھے اس سے قبل زینب کے والد حاجی محمد امین میٹنگ میں شہباز شریف سے ان مطالبات کا ذکر کر چکے تھے۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ زینب کے والد کا مطالبہ نمبر ایک یہ تھا کہ زینب کے گرفتار قاتل عمرا ن کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ یہ نشان عبرت بنے، اس کے علاوہ انہوں نے کچھ اور باتیں بھی کیں جن میں اس بات کا ذکر بھی تھا کہ قصور سیف سٹی بننی چاہئے جس کا وعدہ شہباز شریف نے کر رکھا ہے، جبکہ وہ زینب کے نام پر ایک درسگاہ کا قیام چاہتے تھے۔ ترجمان پنجاب حکومت سے جب سوال کیا گیا کہ اگر یہ تمام مطالبات وہ کرنا چاہتے تھے اور اپنے دل کی بات وہاں شیئر کر لیتے تو اس میں کیا مذائقہ ہوتا ؟اس بات کا واضح جواب ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان تو نہ دے سکے مگر انہوں نے اپنی بات میں قصور ہنگاموں کا ذکر چھیڑتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر سنگین الزامات عائد کئے ۔واضح رہے کہ زینب کے قاتل عمران کی گرفتاری کی تصدیق اور کیس کے حوالے سے بلائی گئی پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثنا زینب کے والد کو خاموش رہنے کا کہتے رہے اور یہ بات اس وقت سامنے آئی جب سامنے پڑے مائیک جو کہ آن تھے نے ان کی یہ بات لیک کر دی۔ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کی جانب سے زینب کے والد کا مائیک بند کرنے پر بھی عوامی، سیاسی اور صحافتی حلقوں نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…