قصور کا درندہ صفت قاتل عمران بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کس طرح قتل کرتا تھا

24  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے قاتل عمران کی گرفتاری کے بعد اس سے تفتیش کے دوران ہولناک انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کےمطابق قاتل عمران نے اب تک 5بچیوں سے زیادتی کے بعد انہیں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ عمران بچیوں کو بہلا پھسلا اور ورغلا کر زیر تعمیر عمارتوں میں لے جاتا ہے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی گردن توڑ کر

لاش اسی دن ٹھکانے لگا دیتا تھا۔ زینب کے اغوا سے قبل ملزم نے ایک بچی کونور فاطمہ کو اسی طرح زیادتی کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی اسے مردہ سمجھ کر پھینک دیا تھا تاہم رب العزت کو نور فاطمہ کی زندگی ابھی منظور تھی اور وہ بچ گئی مگر اپنے اوپر بیتی دلخراش واردات کے باعث نور فاطمہ اس وقت لاہور کے ہسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ ذہنی طور پر ابھی تک صدمے سے نہیں نکل سکی اور اس کی دماغی صحت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ نور فاطمہ کے واقعہ کے بعد عمران چوکنا ہو گیا تھا ۔ اس نے زینب کو زیادتی کے بعد اس کی یقینی موت کیلئے اس کی گردن توڑنے کے علاوہ اس کے بازوں اور ٹانگوں کی رگوں کو بھی کاٹ ڈالا تھا جبکہ گلے پر بھی تیز دھار آلے سے وار کر کے اس کی موت کو یقینی بنانے کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور شہر میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کی 12وارداتیں ہو چکی ہیں جبکہ قاتل عمران نے صرف 5وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ باقی 7وارداتوں کا سراغ لگانا ابھی باقی ہے جبکہ اس حوالے سے نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی بات کی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کچھ سامنے آسکا ہے کہ جس سے پتہ چلتا ہو کہ پولیس ان باقی 7وارداتوں کا سراغ لگانے کیلئے بھی کچھ اقدامات کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…