’’یہ کام ہرگز نہ کرناورنہ۔۔‘‘عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے شیخ رشید کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کپتان کو کونسا کام کرنے سے سختی سے منع کر دیا ؟تہلکہ خیز انکشاف

23  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے انہیں کے پی اسمبلی تحلیل کرنے سے منع کر دیا، صوبائی حکومت سے ہاتھ نہ دھوئیں یہ نیک شگون نہیں، بشریٰ بی بی نے کپتان کو نصیحت کر دی۔ پاکستان کے موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی پیرنی بشریٰ بی بی نے انہیں

خیبرپختونخواہ اسمبلی نہ توڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے سختی سے منع کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت تحلیل کر دی گئی تو یہ ان کے سیاسی مستقبل کیلئے اچھا شگون نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اجتماعی استعفوں کے حوالے سے کہا تھا کہ اجتماعی استعفوں کیلئے پارٹی میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو آئندہ عام انتخابات کیلئے بڑی انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہاہے کہ اس کام کیلئے یہ مناسب وقت ہے ۔ پیرنی کی جانب سے نصیحت اور ہدایت موصول ہوتے ہی عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی قیادت کو ریلیوں اور جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت اسلامی نے بھی اجتماعی استعفوں کی صورت میں راستے جدا کرلینے کا پیغام دیدیا ہے جبکہ پارٹی کے اہم رہنمائوں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی عوامی تحریک کی پنجاب حکومت کے خلاف تحریک میں مخلص نہیں لہٰذا عمران خان اس حوالے سے دوٹوک موقف اختیار کریں۔واضح رہے کہ عوامی تحریک کے 17جنوری کو لاہور مال روڈ پر ہونے والے جلسے جس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی تھی میں شیخ رشید نے اپنا استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان سے بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی اپیل کی تھی جس پر عمران خان نے جلسے میں اپنے خطاب کے دوران شیخ رشید کی تجویز کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے اس پر غور اور پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…