امریکہ کا ویزا کیوں نہیں دیاتھا؟اس لئے اب میں ۔۔۔! سینیٹر حافظ حمد اللہ نے بالاخر اپنا پرانہ بدلہ لے لیا،امریکی سفارتکار ششدر

22  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے امریکی گراہم فور سٹ سے ملنے سے انکار کردیا۔امریکی سفارت کار پولیٹیکل افسر گراہم فورسٹ نے سینیٹر حافظ حمد اللہ سے ملاقات کی درخواست تھی جس پر قانون ساز نے خط کے ذریعے

اپنا جواب دیتے ہوئے ملاقات سے انکار کردیا تھا۔حافظ حمد اللہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکا کی طرف سے انہیں اور ایوان بالا کے کئی ارکان کو امریکا کا ویزا نہیں دیا گیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی انتظامیہ کا رویہ تضحیک آمیز اور ناقابلِ برداشت تھا، جبکہ چئیرمین سینیٹ کی رولنگ کے مطابق امریکی وفد کو سینیٹ میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔حافظ حمد اللہ کے خط کے مطابق چئیرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے ویزا نہ دینے کے مسئلے پر معافی سامنے آجانے تک ایوانِ بالا کا کوئی بھی وفد امریکا کا دورہ نہیں کرے گا۔حافظ حمد اللہ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان اور امریکی انتظامیہ کے نامناسب رویہ کو بھی قابلِ مذمت قرار دے دیا۔خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ چئیرمین سینیٹ کی ہدایت اور امریکا کے پاکستان کے ساتھ رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی امریکی فرد یا وفد سے ملاقات نہیں کی جائے گی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے امریکی گراہم فور سٹ سے ملنے سے انکار کردیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…